وزیر اعظم سے زرداری کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم شہبازشریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، ایازصادق، سعدرفیق اور پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹرعاصم موجود تھے۔

ملاقات میں پنجاب اور کے پی انتخابات سمیت سیاسی چیلنجز بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتفاق کیا گیا کہ اتحادی جماعتیں باہمی اتفاق اور اتحادسےتمام چیلنجزکامقابلہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی اداروں کی بڑی کامیابی، بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا پلان ناکام بنا دیا

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تیاریاں تیزکردیں۔ دونوں صوبوں کے گورنرز کو آگاہ کردیا گیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن 9 سے17 اپریل کے درمیان ہو سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کےگورنرز کو الگ الگ خطوط میں لکھا ہے کہ پنجاب میں صوبائی عام انتخابات 9 سے13 اپریل کےدرمیان جبکہ کےپی اسمبلی کیلئے پولنگ 15 سے 17 اپریل کے درمیان کرائی جا سکتی ہے۔

آئینی طور پر دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل سے 90 دن میں انتخابات کرانا لازم ہیں۔

Related Posts