زارا نور عباس نے لاک ڈاؤن کے دوران خوبصورت پینٹنگز بنا کر دنیا کو حیران کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
زارا نور عباس نے لاک ڈاؤن کے دوران خوبصورت پینٹنگز بنا کر دنیا کو حیران کردیا
زارا نور عباس نے لاک ڈاؤن کے دوران خوبصورت پینٹنگز بنا کر دنیا کو حیران کردیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی مخفی صلاحیتوں سے پردہ ہٹاتے ہوئےبتایا کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران خوبصورت پینٹنگز بنائی ہیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی کچھ خوبصورت پینٹنگز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پینٹنگز کورونا کی روک تھام کیلئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران بنائی گئیں۔ 

اپنے انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ میں نے گزشتہ برس مارچ 2020 میں پینٹنگ کا آغاز کیا جب کورونا نے دنیا میں تباہی پھیلانا شروع کی اور ہم میں سے بہت سے لوگ اس سے نفرت کرتے تھے۔

،متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ میں بھی کورونا سے نفرت کرنے والوں میں شامل تھی۔ مجھے لوگوں سے دور اکیلے رہنے سے نفرت تھی کیونکہ میرا یہی کام ہے۔

معروف اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ لوگوں سے دور رہنا اپنے آپ کو نظر انداز کرنا ہے۔ پھر گھڑی کی ٹک ٹک سنائی دینے لگی اور ہم سب کو گھروں میں اپنی سوچ سے زائد وقت کیلئے محصور ہونا پڑا۔

اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے آپ کا سامنا کرنے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں تھا اور پھر میں نے پینٹنگ شروع کی۔ جب دیگر چیزیں ناکام ثابت ہوں تو آرٹ کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلال مقصود کی کیرم قواعد کی خلاف ورزی، مداحوں کی کڑی تنقید