زینب الرٹ بل آج سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔فیصل جاوید کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زینب الرٹ بل آج سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔فیصل جاوید کی تصدیق
زینب الرٹ بل آج سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔فیصل جاوید کی تصدیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے تصدیق کی ہے کہ زینب الرٹ بل آج سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانونی شکل دی جاسکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ زینب الرٹ بل کا بہت شدت سے انتظار جاری تھا جو آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے امید ظاہر کی کہ سینیٹ میں زینب الرٹ بل منظور کر لیا جائے گا اور اسے متفقہ رائے سے منظور کیا جائے گا جو ہونا بھی چاہئے۔

فیصل جاوید خان نے کہا کہ ہم نے صوبائی اسمبلیوں سے بھی درخواست کی ہے کہ یہ عمل وہ بھی دُہرائیں جبکہ زینب الرٹ بل کے عمل کو ہماری اوّلین ترجیح ہونا چاہئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  قومی اسمبلی میں زینب الرٹ بل  متفقہ طور پر  منظور کر لیا گیا۔ بل وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے پیش کیا۔

بچوں کے حقوق کے تحفظ اور جرائم کے انسداد کے لیے زینب الرٹ جوابی ردِ عمل و بازیابی ایکٹ 2019ء بل کو اراکینِ قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی میں زینب الرٹ بل متفقہ طور پرمنظور 

Related Posts