نوجوان نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کا لالچ دیکر لوگوں سے اربوں روپے لوٹ لیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اوٹاوا: کینیڈا کے ایک 24 سالہ نوجوان نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کا لالچ دے کر لوگوں کے اربوں روپے لوٹ لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نے یہ رقم اپنی شاہ خرچیوں کیلئے لوٹی جس میں سے اُس نے صرف 2 فیصد رقم کی سرمایہ کاری کی جبکہ باقی کو اپنی شاہانہ طرزِ زندگی پر خرچ کیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق کرپٹو کنگ ایڈم پلیٹرسکی نے کلائنٹس کی طرف سے دیے گئے 13 ملین پاؤنڈ (ساڑھے چار ارب روپے سے زیادہ) میں سے صرف 2 فیصد کی سرمایہ کاری کی اور باقی رقم اپنے شاہانہ طرز زندگی پر خرچ کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب وہ نوجوان کینیڈین حکام کی جانب سے گمشدہ رقم کا پتہ لگانے کی کوششوں کے بعد دیوالیہ پن کی کارروائی سے گزر رہا ہے ۔ یہ رقم کرپٹو کرنسی اور غیر ملکی زرمبادلہ میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں صارفین نے اس کے کاروبار اے پی پرائیویٹ ایکویٹی کے حوالے کی تھی۔ حکام نے ستمبر میں پلیٹرسکی سے دو میک لارنز ، دو بی ایم ڈبلیوز اور ایک لیمبوروگینی کو ضبط کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

تھائی لینڈ کا کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کیلئے ٹیکس میں نرمی کا اعلان

دوسری جانب جنوبی کوریا کے کرپٹو کرنسی کے ٹائیکون ڈوگون کو فراڈ کے الزام میں ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ڈوگون کو اپنی متعارف کروائی گئی کرپٹو کرنسی میں ناکامی پر کئی فوجداری کے الزامات کا سامنا ہے،31 سالہ گون کئی ماہ سے پولیس سے آنکھ مچولی کھیل رہے تھا۔

تاہم، کئی ماہ کی آنکھ مچولی کے بعد ڈوگون کو 24 مئی کو مونٹینیریو میں اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ جعلی دستاویزات پر ہوائی جہاز میں سوار ہونے والے تھے۔ اُن پر فراڈ جیسے جرائم کے الزامات ہیں۔

Related Posts