نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نمونیا کے بعد کورونا میں بھی مبتلا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نمونیا کے بعد کورونا میں بھی مبتلا
نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نمونیا کے بعد کورونا میں بھی مبتلا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نمونیا کے بعد کورونا وائرس میں بھی مبتلا ہوگئے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی فاسٹ بولر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، نسیم شاہ کی طبیعت اسپتال میں زیر علاج رہنے کے باعث اب قدرے بہتر ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ اسپتال سے ڈسچارج ہوکر واپس ہوٹل پہنچ گئے ہیں فاسٹ بولر ہوٹل میں تمام کووڈ 19 پرٹوکولز پر عمل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی رپورٹس دیکھنے کے بعد میڈیکل ٹیم کی جانب سے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:فاسٹ بولر نسیم شاہ کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دو روز قبل بخار کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا اور گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کے نمونیا میں مبتلا ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔

Related Posts