اسلام آباد، ینگ ڈاکٹرز اور پولیس کا تصادم، لاٹھی چارج اور شیلنگ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
اسلام آباد، ینگ ڈاکٹرز اور پولیس کا تصادم، لاٹھی چارج اور شیلنگ
اسلام آباد، ینگ ڈاکٹرز اور پولیس کا تصادم، لاٹھی چارج اور شیلنگ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اور ڈاکٹرز کے مابین تصادم ہوا، پولیس نے ینگ ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج اور شیلنگ بھی کی۔ دوسری جانب مظاہرین نے بھی پولیس افسران اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پتھراؤ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر ینگ ڈاکٹرز اور پولیس کے مابین تصادم ہوا۔ ینگ ڈاکٹرز عمارت میں داخل ہوگئے جنہیں نکالنے کی کوشش کی گئی۔پولیس نے ینگ ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کے علاوہ آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔ 

ینگ ڈاکٹرز نے اپنے احتجاجی مظاہرے کے دوران پی ایم سی کے اطراف میں روڈ بلاک کردی۔ مظاہرین نے میڈیکل کمیشن کی عمارت میں داخل ہو کر نعرے بازی کی۔ پولیس اور ڈاکٹرز کے مابین پتھراؤ ہوا۔احتجاجی ڈاکٹرز نے پولیس کے علاوہ پی ایم سی پر بھی پتھرپھینکے۔

اسلام آباد پولیس نے احتجاجی ڈاکٹرز کو پاکستان میڈیکل کمیشن کی عمارت سے باہر نکالنے کی بھرپور کوشش کی اور اسی دوران تشدد میں شدت آئی۔ ینگ ڈاکٹرز نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ ینگ ڈاکٹرز نے پی ایم سی کا دروازہ توڑ دیا۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کی عمارت میدانِ جنگ بن گئی۔ احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین ہاتھا پائی ہوئی۔ ینگ ڈاکٹرز نے نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے تمام آپشنز استعمال کر لیے۔

مظاہرین کے ہتھے چڑھنے والے پولیس اہلکاروں کی ینگ ڈاکٹرز نے دھلائی کردی۔ پولیس اور احتجاجی ڈاکٹرز کے مابین لڑائی شدت اختیار کرگئی۔ متعدد ڈاکٹرز کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں ڈاکٹرز منتشر کرکے بلاک کی گئی سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔ 

  یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا

Related Posts