بہت جلد فلسطینی بھائیوں کو اپنا ملک ملے گا، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Can PM Imran Khan resign today?

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان شاء اللہ وہ وقت جلد آئے گا جب فلسطینی بھائیوں کو اپنا ملک ملے گا، پاکستانی عوام کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ایک آواز ہوکر اپنے فلسطینی بھائیوں کے حق میں احتجاج کیا۔

یوم یکجہتی فلسطین پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 27 ویں کی رات مسجد نبویﷺمیں تھا جب پتہ چلا کہ قبلہ اول پر حملہ ہواہے۔ فلسطینیوں سے بہت ناانصافی ہورہی ہے، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر ساری قوم کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان نے ہر فورم پر فلسطینیوں کی حمایت کی، اسرائیلی پولیس نے رمضان میں فلسطینیوں پر تشدد کیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔ پاکستانی قوم کی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلیوں میں بھرپور شرکت باعث مسرت ہے۔ قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ظالم اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی گئی، اسرائیلی بربریت سے درجنوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ کہ مغربی میڈیا پر اسرائیل پر تنقید ہوئی جو خوش آئند بات ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب نظر آرہا ہے کہ دنیا کا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے موقف تبدیل ہو رہا ہے۔ اسرائیل کا ساتھ دینے والے ملک اب فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی بات کر رہے ہیں۔ دنیا میں سوشل میڈیا پر عوامی رائے سے فلسطینیوں کے حق میں دباؤ مزید بڑھے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب سے اسرائیل بنا ہے، پاکستان کا ایک ہی موقف رہا ہے، پاکستان کاموقف ہے، فلسطینیوں کےساتھ ناانصافی ہوئی ، پاکستان نےہرفورم پر فلسطینیوں کی حمایت کی۔ قائد کے ویژن کے مطابق ہمیشہ سے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت جلد آئے گا جب فلسطینیوں کو اپنا ملک ملے گا، اس طرح فلسطینی بھی برابر کے شہری بن کر رہ سکیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطین کے عوام کی آواز خاموش نہیں کرائی جاسکتی۔

فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے معاملے پر جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے خون ریزی کا سلسلہ جاری ہے، لوگوں کی ایک تعداد جاں بحق ہوچکی ہے، شہریوں کی کھانا، پانی اور صحت کی سہولیات تک رسائی نہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ابھی جب ہم بات کر رہے ہیں تو وہاں فلسطین میں لوگوں کو بلا تفریق مارا جا رہا ہے، غزہ کے ہر گھر میں موت کا غم ہے، جہاں اندھیرا ہے وہاں صرف اسرائیلی دھماکوں کا راج ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بات پکی ہو گئی

Related Posts