افغانستان نے آسٹریلیا کو آئی سی سی ورلڈکپ کے 39ویں میچ میں فتح کے لیے 292 رنز کا ہدف دے دیا۔
ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے اوپنرز خاطر خوا کارکردگی نہ دکھا سکے، تاہم بعد میں آنے والے کھلاڑیوں نے ٹیم کو سنبھالا۔
اوپنر رحمان اللہ گربار 21 جبکہ رحمت شاہ 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان حشمت اللہ شاہدی 26، عظمت عمرزئی 22، محمد نبی 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ابراہیم زردان نے سب سے زیادہ 126 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔