ورلڈ بینک کی پاکستان میں کورونا ویکسین مہم کیلئے 153 ملین ڈالر کے نئے منصوبے کی منظوری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

World Bank redeploys $153 million to support Pakistan's Covid vaccine drive

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان میں جاری کورونا ویکسین مہم کے لئے 153 ملین ڈالر کے نئے منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔

وفاقی حکومت کی درخواست پر ملنے والے یہ فنڈز عالمی بینک کی اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والی محفوظ و موثر کورونا ویکسین کی خریداری میں مالی اعانت فراہم کریں گے۔ اس منصوبے سے شعبہ صحت کی مہم پر عمل درآمد کرنے کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔

پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کاکہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر مارچ 2021 میں پاکستان میں نمودار ہوئی اور لاکھوں لوگوں کی جان اور روزگار کیلئے خطرہ بن رہی ہے۔

پاکستان میں ویکسین کے لئے اس مالی اعانت کے علاوہ عالمی بینک نے افغانستان ، بنگلہ دیش ، نیپال اور سری لنکا میں ویکسین کی خریداری کے لئے مجموعی طور پر 768.5 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کل اتوار کے روز 60 سے 64 سالہ افراد ویکسینیشن کرا سکیں گے۔

مزید پڑھیں:کورونا وباء، شہرقائد میں عید پر تفریحی مقامات سیل، پولیس تعینات

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ 65 سالہ اور اس سے زائد العمر افراد کو ویکسین لگانے کا عمل پہلے ہی شروع کردیا گیا ہے۔

وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ60 سال اور زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد اپنے قریبی ویکسینیشن سینٹر جائیں اور ویکسین لگوائیں، سینٹرز اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

Related Posts