مزدورں کے خاندانوں کو خودکشیوں پر مجبور نہ کیا جائے،شاہی سید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مزدورں کے خاندانوں کو خودکشیوں پر مجبور نہ کیا جائے،شاہی سید
مزدورں کے خاندانوں کو خودکشیوں پر مجبور نہ کیا جائے،شاہی سید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے اپنے ایک بیان میں کہاں ہے کہ ملز مالکان مزدوروں کو جبری طور پر نکالنا فی الفور بند کریں،ان مشکل حالات میں ایسے ظالمانہ اور غیرقانونی اقدام کی اے این پی سندھ سخت الفاظ میں مزمت کرتی ہے۔

اس مشکل وقت میں مزدوروں کے خاندانوں کو خودکشیوں پر مجبور نہ کیا جائے،شاہی سید کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات مل رہی ہے کہ گل احمد اور الکرم ٹیکسٹائل مل سمیت سائٹ اور کورنگی کی کئی دیگر ملوں سے مزدوروں کو زبردستی نکالا جارہاہے،کیا یہ بڑے سرمایہ دار ایک دو مہینے اپنے مزدوروں کو تنخواہ نہیں دے سکتے.؟

صوبائی حکومت ایسے ملز مالکان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے،اے این پی سندھ کسی طور پر بھی ایسے ظالمانہ اور مزدورکش اقدام کو قبول نہیں کرے گی،اے ا ین پی سندھ ایسے غیرقانونی اور ظالمانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مزمت کرتی ہے۔

Related Posts