ٹیکسلا کی حدود میں ایک اور الم ناک واقعہ، خاتون کا جنسی زیادتی کے بعد قتل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

father attempt to rape his real daughter in Punjab

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ریاست مدینہ میں ایک اور حوا کی بیٹی کو جنسی درندوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کردیا۔ المناک واقعہ تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں پیش آیا۔

بڈانہ خود کی رہائشی س جو B17 میں گھریلو کام کاج کرتی تھی چار دن بعد کام پر گئی اور واپس نہ لوٹی،گھر والوں نے چھان بین کی تو ٹیکسلا کی حدود میں پھندا لگی لاش درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی۔

عینی شاہدین کے مطابق عورت کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی گئی ہے،کیونکہ اس کے جسم پر خراش کے نشان واضح طور پر موجود تھے،ٹیکسلا پولیس کو اطلاع دی گئی، مگر ٹیکسلا پولیس تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد پہنچی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی نمائندوں کی بے حسی کے ساتھ ساتھ عوام کے رکھوالے بھی بے حس ہو چکے ہیں،جنسی ہوس کے درندے سر عام گھوم رہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

واضح رہے آج وزیر اعظم عمران خان نے زیادتی کے مرتکب مجرمان کے خلاف سخت قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ زیادتی کے مجرموں کا آپریشن کرکے انہیں نا مرد بنا دیا جائے۔

Related Posts