پشپا 2 کے پریمئر میں خاتون کی ہلاکت پر آلو ارجن کا اظہار افسوس ،مالی معاونت کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman dies during Pushpa 2 premiere, Allu Arjun expresses grief and donates to family

حیدرآباد کے سندھیہ تھیٹر میں پشپا 2 کے پریمئر کے دوران پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک خاتون کی ہلاکت کے واقعہ پر اداکار آلو ارجن نے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی مالی مدد کرنے کا اعلان کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شب پیش آیا، ایم روتی نامی خاتون تھیٹر میں بھگدڑ کے دوران کچل کر ہلاک ہوگئیں۔ ان کے شوہر بھاسکر اور 9 سالہ بیٹا سریتیج بھی ان کے ہمراہ تھے، جن میں سے بیٹا شدید زخمی ہے اور سکندرآباد کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

آلو ارجن نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اور بیان شیئر کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا:”سندھیہ تھیٹر میں پیش آنے والے المناک واقعے سے دل ٹوٹ گیا ہے۔ میں اس ناقابل بیان غم میں مبتلا خاندان کے ساتھ ہوں اور انہیں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وہ اس دکھ میں اکیلے نہیں ہیں۔”

رضا حسین کی بہن کے بھائی کے قتل پر پولیس کیخلاف سنگین الزامات

اداکار نے 25 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا اور خاندان کے طبی اخراجات برداشت کرنے کی ذمہ داری بھی لی۔ انہوں نے عوام سے تھیٹرز میں احتیاط برتنے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ جلد متاثرہ خاندان سے ملاقات کریں گے۔

اس حادثے کے بعد پولیس نے سندھیہ تھیٹر انتظامیہ، آلو ارجن اور ان کی سیکورٹی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق”متوفیہ کے خاندان کی شکایت پر سیکشن 105 اور 118(1) r/w 3(5) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔”

Related Posts