کورونا وائرس پر جلد قابو پائیں گے۔صدرِ آزاد جموں و کشمیر کا اظہارِ خیال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر کے صدرر مسعود خان نے کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس پر جلد قابو پا لیں گے۔

سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے حکومتِ پاکستان کے کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم پاکستان میں آئے تو ہماری اسکریننگ کی گئی۔

پیغام میں صدرِ آزاد کشمیر نے کہا کہ جب ہم جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ، ونیسا ایچ لارسن، واشنگٹن پوسٹ پہنچے تو ہماری کوئی اسکریننگ نہیں کی گئی جبکہ پاکستان آمد پر اسکریننگ ہوئی۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے آخری وقت تک لڑیں گے۔ یہ لڑائی ہمارے ہاتھوں میں ہے اور ہم خدا کے فضل و کرم سے اِس جنگ میں کامیاب ہوں گے۔