ملک کو نقصان پہنچانے والے عمران خان کو نہیں بخشیں گے،مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کو نقصان پہنچانے والے عمران خان کو نہیں بخشیں گے،مریم نواز
ملک کو نقصان پہنچانے والے عمران خان کو نہیں بخشیں گے،مریم نواز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے اتوار کے روز اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو ”ملک کو نقصان پہنچانے“ پر نہیں بخشیں گی۔

ملتان میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس، خوراک، سب کچھ مہنگا ہے اور حکومت اس پر نالاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ یہ مہنگائی کس نے کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ”گھڑی چور” کو بخشا نہیں جائے گا۔

اپنی پارٹی کی سابقہ حکومتوں کی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مریم نے کہا کہ جب بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف برسراقتدار رہے ملک نے خوشحالی دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کو تمام شعبوں میں ریلیف فراہم کیا، جس طرح انہوں نے کام کیا، وہ ملک کو دوبارہ ان تمام بیماریوں سے نجات دلائیں گے۔

فواد چوہدری کی قید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما صرف دو دن جیل میں گزار کر رو رہے ہیں۔ اپنے والد پر فخر محسوس کرتی ہوں جنہوں نے مہینوں سلاخوں کے پیچھے گزارے لیکن کبھی ایک آنسو نہیں بہایا۔

مریم نے دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ادارے نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی حمایت کرکے ”غلطی” کی۔

مزید پڑھیں:نواز شریف کا پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مریم نے عمران خان کی سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی قیادت ان لوگوں کے درد کو محسوس کرتی ہے جو معاشی چیلنجز کا شکار ہیں۔ لیکن اس مہنگائی کی وجہ ہم سب جانتے ہیں۔

Related Posts