اب مزید اداکاری نہیں کرونگی، ایمن سلیم نے شوبز چھوڑ نے کا اعلان کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Actress Aymen Saleem decides to return to showbiz industry

اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ اداکاری نہیں کریں گی۔

چپکے چپکے میں فن کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں دل کی گہرائی کے ساتھ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اوریہ کہنا چاہتی ہوں کہ اب میں اداکاری نہیں کروں گی۔‘Will no longer be acting’: Aymen Saleem quits showbiz انہوں نے مزید کہا کہ مجھے انڈسٹری سے بہت محبت اور احترام ملا اور انشاء اللہ انڈسٹری سے وابستہ رہوں گی۔

اداکارہ ایمن سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں ، انہوں نے پنسلونیا یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے، انہوں نے 2009 میں ایک اسمارٹ کار میں 18لڑکیوں کو ایڈجسٹ کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بھی بنارکھا ہے ۔

بھرپور صلاحیتوں کی مالک اداکارہ ایمن سلیم نے نجی ٹی وی چینل سے رمضان کے دوران ڈرامہ چپکے چپکے سے کیریئر کا آغاز کیا ، اس ڈرامے میں انہوں نے مشی کا کردار نبھا یا،ان کی خوبصورتی اور اداکاری نے دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کر لی ہے ،ایمن سلیم اپنے پہلے ڈرامہ ’’ چپکے چپکے ‘‘ میں ارسلان نصیر کے ساتھ دکھائی دی تھیں۔