ملک بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج اتوار 12 اکتوبر 2025 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور یہ قیمتیں کل بروز پیر تک کار آمد رہے گی جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نئے نرخ جاری کرے گا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز 11 اکتوبر بروز ہفتہ فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے کی سطح پر آئی اور آج ہفتہ وار تعطیل کے باعث یہی قیمتیں کار آمد رہے گی۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 10 گرام سونا 1800 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 62 ہزار 397 روپے خریدا اور فروخت کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر اضافے کے ساتھ 4016 ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے خاص طور پر اگر عالمی اقتصادی حالات اور کرنسی کی صورتحال میں اتار چڑھاؤ جاری رہے۔ گولڈمین سیکس نے دسمبر 2026 تک سونے کی قیمت فی اونس 4,900 ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے جو موجودہ قیمت سے تقریباً 25% زیادہ ہے۔
اس پیش گوئی کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4,22,700 روپے سے بڑھ کر 4,50,000 روپے یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے ساتھ متوازی رہتی ہیں اور روپے کی قدر میں کمی بھی مقامی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ عالمی حالات میں مزید اتار چڑھاؤ آتا ہے یا روپے کی قدر میں کمی ہوتی ہے تو سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا رجحان محفوظ سرمایہ کاری کی طرف بڑھا ہے جس سے سونے کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔













گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








