کیا ایملی ان پیرس سیزن 3 مئی میں شروع ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایملی ان پیرس ، سیریز میں ایسی منفرد صلاحیت موجود ہے جو کہ مداحوں کو دیوانہ کردیتی ہے۔ یہ سیریز نیٹ فلکس کے بہترین شوز میں سے ایک ہے۔

ایملی ان پیرس کامیڈی ڈرامہ پر مبنی ایک سیریز ہے جس میں ایک امیریکی لڑکی کو دکھایا گیا ہے جو کہ فرانس کا سفر کرتی ہے۔وہ فرانس میں بالکل الگ دنیا کو دریافت کرتی ہے بعدازاں اس ویب سیریز کے حوالے سے ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اس کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ کا آغاز اس مہینے کردیاجائے گا لیکن کیا یہ واقعی میں سچ ہے؟ ایسا  کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

سیزن 1 اور 2

مذکورہ سیریز کا پہلے سیزن 2 اکتوبر 2020 کو ریلیز ہوا تھا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا تھا۔ پہلے سیزن کی کامیابی کےبعد اس کا دوسرا سیزن 22 دسمبر 2021 کو پیش کیا گیا۔ اب ایسا بتایا جارہا ہے کہ جنوری 2022 میں، اس کے تیسرے اور چوتھے سیزن کو نشر کرنے  کے لیے تیاری کرلی گئی ہے۔

سیزن 3 کا پلاٹ

چونکہ سیزن 2 کا اختتام کافی دلچسپ تھا، جس میں ایملی کی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی میں دن بہ دن کافی مشکلات پیدا ہوتی جارہی تھیں، ایملی نے گیبریل کیلئے اپنے جذبات کو ظاہر کرنے کی ہمت پیدا کرلی تھی لیکن خیال رہے کہ جب تک بہت دیر ہوچکی تھی کیونکہ گیبریل اپنی منگیتر کے ساتھ کافی آگے بڑھ گیا تھا۔

ایک انٹرویو کے دوران شو کے تخلیق کار ڈیرن اسٹار نے سیزن 2 کے حوالے سے ریمارکس دیے  تھے کہ “ایملی گیبریل کے لیے انتہائی گہرے جذبات رکھتی ہے، یہ ایک مخمصہ ہے جس کا ایملی کو جواب دینا پڑے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ دیکھنا بہت ہی دلچسپ ہوگا کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ مسائل کے ساتھ ساتھ اپنے ذاتی تعلقات کی پریشانیوں کو کیسے حل کرتی ہے۔

سیزن 3 کی کاسٹ

للی کولنز بطور ایملی کوپر

فلپائنی لیروئے بیولیو بطور سلوی

ایشلے پارک بطور مینڈی چن

لوکاس براوو بطور گیبریل

سیموئیل آرنلڈ بطور جولین

برونو گووری بطور لوک

کیملی رازت بطور کیملی

ولیم عبادی بطور اینٹون لیمبرٹ

کیا ‘ایملی ان پیرس’ سیزن 3 مئی میں شروع ہوگا؟

افسوس کی بات ہے کہ مئی میں سیریز کے تیسرا سیزن نیٹ فلکس پر نشر نہیں کیا جائے گا۔نیٹ فلکس کی مئی کہ مہینے کی شو لسٹ میں ایملی ان پیرس شامل نہیں ہے تاہم، اس کا سیزن 3 بہت جلد ریلیز کیا جائے گا۔

پیرس میں ایملی کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ اس موسم گرما میں شروع ہوجائے گی بعدازاں سیریز کے اداکاروں نے اس کے حوالے سے کچھ اہم معلومات دی ہیں۔ذرائع کے مطابق اگر اس کی شوٹنگ وقت پر مکمل ہوجاتی ہے تو بہت جلد اس کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان بھی  کردیا جائے گابعدازاں  رواں سال کے آخر تک اس کا  چوتھا سیزن بھی نشر کیا جائے گا۔