وفاق المدارس کی پشاور دھماکے کی مذمت، واقعہ قومی سانحہ قرار، قوم سے دعاؤں کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور حادثہ قومی سانحہ ہے،اس کی جتنی مذمت اور اظہار افسوس کیا جائے کم ہے،واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تحقیقات کروا کر ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں سینئر نائب صدر وفاق مولانا انوار الحق،جنرل سیکرٹری وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری نے سانحہ پشاور پر اپنے ایک مذمتی اور تعزیتی بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور دھماکے میں کون کون شہید ہوا، فہرست جاری

قائدین وفاق نے سانحہ پشاور کو قومی سانحہ قرار دیا اور اس سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ قائدین وفاق المدارس نے اس واقعے کی غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بابا آدم کا پیروکار صابی مذہب اور اس کے رسوم کیا ہیں؟ دلچسپ رپورٹ

قائدین وفاق المدارس نے پشاور سانحہ کے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے ملک بھر کے اہل مدارس و مساجد سے خصوصی دعاؤں کی اپیل بھی کی۔