وزیر اعظم کے حکم پر بیوہ خاتون کا مسئلہ حل، گھر کے بقایا جات دلوا دیئے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کے حکم پر بیوہ خاتون کا مسئلہ حل، گھر کے بقایا جات دلوا دیئے گئے
وزیر اعظم کے حکم پر بیوہ خاتون کا مسئلہ حل، گھر کے بقایا جات دلوا دیئے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیر اعظم عمران خان سے براہ راست بات چیت کے دوران ایک خاتون نے روتے ہوئے داد رسی کی اپیل کی تھی، پولیس نے وزیراعظم کے حکم پر لاہور کے علاقے ڈیفنس کی رہائشی بیوہ خاتون کے گھر کے بقایا جات دلوا دیئے ہیں۔ خاتون نے دادرسی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بیوہ خاتون عائشہ بی بی کے مطابق میرا گھر پہلے ہی واگزار کروا دیا گیا تھا تاہم عمران اصغر نامی کرایہ دار بقیہ واجبات نہیں کر رہا تھااور مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا۔

وزیر اعظم سے بات کرتے ہوئے بیوہ خاتون نے روتے ہوئے کہا تھا کہ اب تو کفن کیلئے بھی پیسے نہیں بچے ہیں۔ قبضہ گروپ کی وجہ سے ذلیل وخوار ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے خاتون نے لاہور کے قبضہ مافیا کیخلاف دکھ بھری داستان سنائی اور کہا کہ زندگی بھر کی جمع پونجی سے لاہور میں گھر بنایا، بیوہ ہوں، ماں بھی زندہ ہے، تین سال کا ایک بچہ ہے۔خاتون نے بقایا جات دلوانے پر وزیراعظم، آئی جی پنجاب اور لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے خاتون کی دکھ بھری داستان سنتے ہوئے اسے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔بیوہ خاتون نے وزیر اعظم سے فریاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور اور کوئٹہ کے درمیان آتے جاتے برباد ہو کر رہ گئے ہیں، اب تو کفن کیلئے بھی پیسے نہیں بچے۔ اس دوران خاتون رونے لگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی مذکورہ واقعے پر اظہار خیال کیا ہے کہ اور کہا کہ کل ایک بیوہ خاتون نے وزیراعظم سے شکایت کی تھی کہ ان کے مکان پر قبضہ ہو گیا تھا اور پچھلے 5 سال سے کرایہ ادا نہیں کیا گیا تھا۔اس پر فوری ایکشن لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ انہیں ان کے واجبات مل گئے ہیں۔ ان کو چار لاکھ بہتر ہزار روپے انہیں دلوا دیئے گئے ہیں، جبکہ معاملے کی مزید انکوائری کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: طویل المدتی منصوبوں پر عملدرآمد نہ ہونا پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔وزیرِ اعظم

Related Posts