کینسر سے ہلاک بھارتی اداکارہ زندہ ہوگئیں اور اپنے مداحوں کو خود بتایا کہ وہ زندہ ہیں، لیکن انہیں آج بھی انٹرنیٹ پر تلاش کیا جارہا ہے، شاید کچھ لوگوں کو آج بھی یقین نہیں آیا کہ پونم پانڈے زندہ ہیں۔
تاہم یہ کچھ لوگ نہیں بلکہ ہزاروں افراد ہیں جو آج بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کو انٹرنیٹ پر سرچ کر رہے ہیں ، جس کی وجہ کچھ بھی ہوسکتی ہے۔ رواں بر فروری کےدوران اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ سروائیکل کینسر سے پونم پانڈے انتقال کر گئی ہیں۔
بعد میں اداکارہ پونم پانڈے خود منظرِ عام پر آئیں اور کہا کہ میں زندہ ہوں۔ پونم پانڈے کے انتقال کی خبر کو بغیر تصدیق کیے چلا دیا گیا، لیکن تصدیق کرنے کی اور اداکارہ کی لاش کو خود جا کر دیکھنے کی ضرورت اس لیے بھی محسوس نہیں کی گئی کیونکہ یہ خبر اداکارہ کے ویریفائیڈ اکاؤنٹ پر دی گئی تھی۔
آج کل پونم پانڈے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بہت سی پروموشنل ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جن میں سے کچھ صرف ہنسانے کیلئے ہوتی ہیں۔ بھارتی چینل انڈیا توڈے نے تو یہ دعویٰ بھی کرڈالا کہ پونم پانڈے کی منیجر نے اداکارہ کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ اگر یہ خبر سچ ہوتی تو پونم پانڈے کا انتقال 32سال کی عمر میں ہوچکا ہوتا۔
تاہم اگلے ہی مہینے 11 مارچ کو یہ اداکارہ 33سال کی ہوگئی اور آج بھی زندہ ہے تو سوال یہ ہے کہ اسے انٹرنیٹ پر کیوں سرچ کیا جارہا ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ پونم پانڈے اِنڈیاز گاٹ ٹیلنٹ کی 8ویں قسط میں نمودار ہوئی ہیں جس میں ان کو پسند کیا جارہا ہے۔ بہت سے لوگوں کو یہ جاننے میں دلچسپی ہوسکتی ہے کہ مرنے کے بعد وہ کیسی نظر آتی ہیں۔
انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ میں پونم پانڈے کے ساتھ بیٹھے فنکار نے جس کا نام سمے بتایا جارہا ہے، اداکارہ کے ساتھ مزاحیہ چھیڑ چھاڑ کی جسے انٹرنیٹ پر بہت سراہا جارہا ہے اور ایک مختصر سی ویڈیو کو گزشتہ 13گھنٹوں میں 74 ہزار سے زائد بار پسند کیا گیا ہے، جس میں اداکارہ کو بھی مذاق کا حصہ بنتے اور ناظرین کے سامنے ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔