عدیل ہاشمی نے جاوید اختر کے ہاتھوں کا بوسہ کیوں لیا؟ سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف شاعر فیض احمد فیض کے پوتے عدیل ہاشمی کو بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کے ہاتھوں کا بوسہ لینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جاوید اختر نے فیض فیسٹیول 2023 میں شرکت کی تھی، فیسٹیول کے دوران جاوید اختر نے پاکستان کے حوالے سے کچھ متنازع ریمارکس دیے اور کہا کہ ممبئی کے دہشت گرد حملوں کے مجرم اب بھی آزاد گھوم رہے ہیں اور کسی بھی بھارتی کو اس بارے میں کوئی شکایت نہ ہونے کی توقع رکھنا ناانصافی ہوگی۔

اس تقریب میں شرکت کے بعد انھیں پاکستانی گلوکار علی ظفر کے گھر دیکھا گیا، پاکستانی گلوکار نے جاوید اختر کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں انہوں نے اُن کے لکھے گئے مشہور بھارتی گانے گنگنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

علی ظفر نے جاوید اختر کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیوں کیا؟

تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں شاعر فیض احمد فیض کے پوتے عدیل ہاشمی کو جاوید اختر کے پیروں میں بیٹھے اور اُن کے ہاتھوں کا بوسہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری طرف جاوید اختر کو ویڈیو میں اپنا ہاتھ چھڑاتے ہوئے واضح دیکھا جاسکتا ہے۔

اُن کی اس ویڈیو پر جہاں سوشل میڈیا صارفین تنقید کررہے ہیں وہیں میزبان انوشے اشرف نے بھی ٹوئٹر پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین میں سے کچھ کا کہنا ہے کہ عدیل ہاشمی کا یہ عمل بالکل سمجھ نہیں آیا۔ صارفین کے مطابق کیا جاوید اختر نے اردو ایجاد کی تھی جوعدیل ہاشمی اُن کے ہاتھوں کا بوسہ لے رہے ہیں جبکہ کچھ نے کہا کہ کوئی اس پر بات کیوں نہیں کررہا ہے کہ جاوید اختر ویڈیو میں عدیل ہاشمی سے اپنا ہاتھ کیسے چھڑارہے ہیں۔

Related Posts