عامر خان تنہائی میں بیٹھ کر کیوں روتے ہیں؟خود ہی بتادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر خان تنہائی میں بیٹھ کر کیوں روتے ہیں؟خود ہی بتادیا
عامر خان تنہائی میں بیٹھ کر کیوں روتے ہیں؟خود ہی بتادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ جب میری فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہیں تب بھی مجھے رونا آجاتا ہے۔ وہ خوشی کے آنسو ہوتے ہیں۔

جب عامر خان سے ایک انٹرویو میں ان کی فلموں کے کامیاب یا ناکام ہونے سے متعلق ان کے ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا تو مسٹر پرفیکشنسٹ نے بتایا کہ جب میری فلمیں فلاپ ہوتی ہیں تو میں خود کو کمرے میں بند کرکے بہت روتا ہوں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ صرف فلاپ ہونے پر نہیں بلکہ جب میری فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہیں تب بھی مجھے رونا آجاتا ہے لیکن وہ خوشی کے آنسو ہوتے ہیں۔ میں بہت آسانی سے رونے لگتا ہوں۔

عامر خان نے رونے سے متعلق ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بارتو میں فلم کے سیٹ پر ہی روپڑا تھا، یہ اس وقت ہوا تھا جب میں فلم ”دل“ کی شوٹنگ کررہا تھا اور ایک ڈانس اسٹیپ صحیح سے کر نہیں پارہا تھا۔

اس وقت سروج خان میرے پاس آئیں اور مجھے ڈانس اسٹیپ دوبارہ سمجھانے کی کوشش کرنے لگیں۔ اس وقت میں آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکا اور فلم کے سیٹ پر پورے یونٹ کے سامنے رو پڑا۔عامر خان نے بتایا کہ اپنی فلم کی ریلیز سے قبل وہ بہت زیادہ پریشان ہوجاتے ہیں جیسے کہ ابھی ہیں۔

مزید پڑھیں: علیزے شاہ اور فلک شبیرکی تصویرسے متعلق قیاس آرائیاں درست ثابت

یہاں تک کہ ان کی بھوک اور نیند بھی ختم ہوجاتی ہے اور وہ گھنٹوں تک جاگتے رہتے ہیں اور وہ وقت کتابیں پڑھ کر یا ٹی وی دیکھ کر گزارتے ہیں۔واضح رہے کہ عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم ”لال سنگھ چڈھا“ اگلے سال 14 اپریل 2022 کو ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts