دوسرا ایلیمنیٹر آج، بارش کی صورت میں فائنل کون کھیلے گا؟ لاہور قلندرز یا پشاور زلمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا دوسرا ایلیمنیٹر آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں قلندرز اور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ بارش کی وجہ سے میچ کے متاثر ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

لاہور میں آج صبح سے ہی بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے وہیں محکمہ موسمیات نے سہ پہر میں دوبارہ بارش کی پیش گوئی کردی ہے، اگر بارش ہوتی ہے تو شام میں ہونے والا میچ نہیں کھیلا جائے گا۔

تاہم ، اگر میچ کا نتیجہ نہیں نکلتا یا میچ مکمل نہیں ہوپاتا تو اس کا فائدہ لاہور قلندرز کو ہوگا۔ لیگ میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر قلندرز کے پوائنٹس کی تعداد 14 ہے جبکہ پشاور زلمی کے 10 پوائنٹس ہیں اور یہی سبقت اسے فائنل کھیلنے کا حقدار بنانے کیلئے کافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

دوسری جانب لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان معرکے کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں تاہم شائقین شاہین اور بابر کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ دیکھنے کیلئے بے چین ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے، ایونٹ کا فائنل 18 مارچ ہو کھیلا جائے گا۔

Related Posts