سونونگم پر کنسرٹ کے دوران کس نے حملہ کیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بھارت کے نامور گلوکار سونونگم پر چیمبور میں کنسرٹ کے دوران حملہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے چیمبور میں کنسرٹ کے دوران شیوسینا کے ریاستی اسمبلی کے رکن پرکاش پھاترپیکر کے بیٹے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سونو نگم پر حملہ کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کنسرٹ کے دوران مقامی رکن اسمبلی کے بیٹے نے سونو نگم سے ملنے کی کوشش کی جس پر ان کے باڈی گارڈز نے روکا تو معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔

اسی ہاتھا پائی کے دوران سونونگم اور اُن کے ایک ساتھی کو چوٹیں آئیں جنہیں مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لمز یونیورسٹی ایک بار پھر تنقید کی زَد میں، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

دوسری جانب واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں سونو نگم کے ساتھ کچھ لوگوں لڑتے اور زخمی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُدھر پولیس نے بتایا کہ واقعے میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم اب تک کسی نے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کرایا ہے۔