کریتی سینن کا کس سے معاشقہ چل رہا ہے؟ ورون دھون نے راز فاش کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کریتی سینن کا کس سے معاشقہ چل رہا ہے؟ ورون دھون نے راز فاش کردیا
کریتی سینن کا کس سے معاشقہ چل رہا ہے؟ ورون دھون نے راز فاش کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک اور جوڑی اپنا گھر بسانے کے لئے تیار ہے، جس کے حوالے سے ورون دھون نے انکشاف کردیا ہے۔

اداکارہ کریتی سینن اور ورون دھون اپنی نئی فلم ‘بھیڑیا’ کی تشہیر کے لیے بھارتی ڈانس شو ‘جھلک دکھلا جا’ کے مہمان بنے جہاں ورون دھون نے نام لیے بغیر کریتی سینن اور تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کے تعلقات سے متعلق اہم انکشاف کیا۔

میزبان کرن جوہر نے شو کے دوران ورون دھون سے سوال کیا کہ کریتی کا نام کس کے دل میں ہے، جس پر ورون نے جواب دیا کہ ”کس کے دل میں ہے؟۔

ورون نے جواب میں ہنستے ہوئے کہا کہ ‘ایک آدمی ہے جو اس وقت ممبئی میں موجود نہیں ہے اور وہ دیپیکا کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہے’۔

واضح رہے کہ پربھاس اور دیپیکا پڈوکون ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘پراجیکٹ کے’ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ کہ کریتی اور پربھاس کے تعلقات کی خبریں اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب ایک پروگرام کے دوران کریتی سے سوال ہوا کہ وہ کارتک آریان، ٹائیگر شروف اور پربھاس میں سے کس سے فلرٹ، ڈیٹ اور شادی کرنا پسند کریں گی۔

مزید پڑھیں:پاکستانی فلم ”یارا وے“ کو دبئی کے قومی دن کے موقع پر کیوں ریلیز کیا جائیگا؟

بھارتی اداکارہ کا جواب میں کہنا تھا کہ وہ ‘ڈیٹ ٹائیگر، فلرٹ کارتک جب کہ شادی پربھاس سے کرنا پسند کریں گی’۔

Related Posts