سری لنکا کیخلاف وائٹ بال سیریز،قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کی 15رکنی ٹیم کو منتخب کیا گیا ہے، جب کہ ٹیم میں 3 نئی کھلاڑی وکٹ کیپر بیٹر گل فیروزہ، لیگ اسپینر طوبیٰ حسن اور صدف شمس کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اسکواڈ:

سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لئے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 26 اور 28 مئی کو جب کہ ون ڈے میچز یکم جون، 3 جون اور 5 جون کو کراچی میں کھیلے جائیں گے، سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کل کراچی پہنچے گی۔

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے وومن ٹیم میں چار تبدیلیاں بھی ہوئی ہیں، جس کے پیش نظر عائشہ نسیم، ارم جاوید، کائنات امتیاز اور طوبیٰ حسن کی جگہ غلام فاطمہ، صدف شمس، سدرہ امین اور سدرہ نواز کو شامل کیا گیا ہے۔

کپتان بسمہ معروف، فاطمہ ثناء، عالیہ ریاض اور ڈیانا بیگ بھی دبئی میں فیئر بریک انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئی ہیں اور چاروں کھلاڑی ہفتے سے اسکواڈ کو جوائن کریں گی۔