کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں صبح سے اب تک کہاں کتنی بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پی اے ایف فیصل بیس پر 14ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

کیماڑی میں 13ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں 12.4 ملی میٹر، ناظم آباد میں 12.5، سعدی ٹاؤن میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں 9.7، ڈی ایچ فیز ٹو میں 9.5 ملی میٹر، گلشن حدید میں 7 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس اور قائد آباد میں 7.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اسی طرح نارتھ کراچی میں 6.8 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 6.4 ملی میٹر، کورنگی میں 6.3 ملی میٹر اور ملیر ہالٹ پر 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے یکم اور دو مارچ کو بارش کی اطلاعات کے پیش نظر سندھ حکومت نے جمعہ کو اسکولوں میں شام کی شفٹ کی چھٹی کا اعلان کردیا تھا۔

سندھ حکومت کی جانب سے اس سے قبل جمعہ کے روز دفاتر میں ہاف ڈے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو جمعہ کو جلدی گھروں کو لوٹنے کی اپیل کی تھی۔