رمضان المبارک میں بھی شیطان کا ننگا ناچ، کراچی کے پوش علاقے میں سیلون کی آڑ میں کیا ہو رہا ہے، ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

سیلون میں گندا کام
فوٹو اسکرین گریب

کراچی کے پوش علاقے میں سیلون کی آڑ میں مبینہ طور پر فحاشی کا دھندا چلائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سیلون کے اندر کے کچھ مناظر دکھائے گئے ہیں، جن میں مردوں اور عورتوں کو قابلِ اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wazahat News (@wazahatnews021)

ویڈیو کے ڈسکرپشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ سیلون ڈی ایچ اے میں واقع ہے، مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ سیلون میں طویل عرصے سے غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری ہیں، جس کے باعث علاقے کے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود اس معاملے پر مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

علاقہ مکینوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلون کی آڑ میں جاری اس مبینہ غیر اخلاقی سرگرمی کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ علاقے کے ماحول کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔

Related Posts