ثانیہ مرزا شعیب ملک کی کون سی عادت کو ناپسند کرتی ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

What Sania Mirza dislike about Shoaib Malik?

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر شعیب ملک میڈیا پر اکثر متحرک رہتے ہیں اور اسٹار کپل کی نوک جھونک سے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

حال ہی میں ثانیہ مرزانے ایک ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کی ایک بری عادت کا انکشاف کیا جسے وہ ناپسند کرتی ہیں۔

35 سالہ ثانیہ نے انکشاف کیا کہ انہیں شعیب کی یہ عادت ناپسند ہے کہ ’’اگر میں شعیب سے کچھ کرنے کو کہتی ہوں، تو وہ ہمیشہ ’’ہو جائے گا‘‘ کہہ کر ٹال دیتے ہیں جبکہ شعیب کاکہنا ہے کہ میں جو کرنا ہوتا ہے وقت پر کرتا ہوں۔

ٹینس اسٹار نے یہ بھی کہا کہ شعیب رات کو سوتے وقت خراٹے لیتے ہیں جس پر ان کے شوہر نے کہاکہ میں صرف اس وقت خراٹے لیتا ہوں جب میں تھک جاتا ہوں۔

اس سے قبل بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے بھارتی چینل کوانٹرویو میں کہا تھا کہ ہزاروں شادیاں ایسی ہوتی ہیں جس میں دلہا دلہن کا تعلق پاکستان اوربھارت سے ہوتا ہے،ہمارے لئے شادی ایک نارمل معاملہ تھا۔

مزید پڑھیں:ثانیہ مرزا کا مفت مشورہ دینے والوں کو کرارا جواب

ہماری شادی پرسامنے آنے والا ردعمل بڑا غیر معمولی اورغیرمتوقع تھا۔بھارتی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ میں اورمیرے شوہرشعیب ملک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں اورمشکل وقت میں ایک دوسرے کوسپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرآپ سوشل میڈیا کوسنجیدگی سے لینے لگیں تویقینا آپ کی زندگی میں کچھ نہ کچھ مسائل ضرورپیدا ہوں گے،میں سوشل میڈیا کونمک کی چٹکی کی طرح لیتی ہوں۔

Related Posts