سجل علی نے غمگین ہو کر کیا پیغام شیئر کیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سجل علی نے غمگین ہو کر کیا پیغام شیئر کیا؟
سجل علی نے غمگین ہو کر کیا پیغام شیئر کیا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی دلکش و حسین اداکارہ سجل علی نے غمگین ہو کر انسٹا اسٹوری میں درد بھرا پیغام شیئر کردیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کراچی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی دُعا زہرہ کی گمشدگی پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں اداکارہ نے دعا زہرہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات اور دُکھ کا اظہار کیا۔

سجل علی کا کہنا تھا کہ’دعا زہرہ کے گمشدہ ہو جانے پر بے حد اداس ہوں، میری دعا ہے کہ بچی صحیح سلامت اپنے گھر پہنچ جائے۔’

دعا زہرہ کی گمشدگی پر بے حد غمگین ہوں، سجل علی

سجل علی کا اپنی اسٹوری میں لکھنا تھا کہ ’حکام کو دعا زہرہ کی جَلد بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔‘

یہ بھی پڑھیں: عمر شہزاد کو پاکستانی شوبز انڈسٹری  سے کیا شکایت ہے؟

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی معروف، سینئر اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بھی دعا زہرہ کے تاحال بازیاب نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ 

 ماہرہ خان کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ’وہ دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے بڑے دل سے دعائیں کر رہی ہیں، اُن کی دعا ہے کہ آج دعا زہرہ بخیر و عافیت اپنے گھر واپس آ جائے، آمین۔‘

یاد رہے کہ کراچی سے اغواء ہونے والی 14سالہ لڑکی دعا زہرہ 5؍ روز بعد بھی بازیاب نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس کے تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی مرضی سے گئی ہے۔

Related Posts