امیتابھ ”کون بنے گا کروڑ پتی“کی شوٹنگ کے بعد کونسے کام نمٹاتے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی:بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ ”کون بنے گا کروڑ پتی“کی شوٹنگ کے بعد کونسے کام نمٹاتے ہیں؟ اس حوالے سے انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔

امیتابھ بچن نے بتایا کہ وہ ”کون بنے گا کروڑ پتی“کی شوٹنگ کے بعد حاضرین سے ملنے اور ان سے گفتگو کرنے پر کم ازکم دو گھنٹے صرف کرتے ہیں۔

معروف اداکار کا کہنا تھا کہ اگر وہ ایسا نہ کریں تو حاضرین برا مان جائیں گے۔یہ سب کچھ پروگرام کے ایک نئے پرومو میں دکھایا گیا ہے جس میں وہ ایک کنٹسٹنٹ سے تصاویر میں دیے گئے پوز کے بارے میں بتارہے ہیں جو انہوں نے وہاں موجود تمام حاضرین کے ساتھ بنوائیں۔

مزید پڑھیں:جرمنی میں بھارتی اداکارہ کی کار حادثے کا شکار ہوگئی

بھارتی لیجنڈ اداکار نے شرکا کی جانب سے ان کے لیے لائی گئی چیزیں وصول کیں اور سب کو آٹو گراف بھی دیے، اور اس تمام کام میں دو گھنٹے لگے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ایسا نہ کریں تو ان کے پرستار ناراض ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرستاروں کوناراض نہیں کرسکتا۔