دعا زہرہ کی اصل عمر کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دعا زہرہ کا نکاح کیسے ہوا، ویڈیو منظرِ عام پر آگئی
دعا زہرہ کا نکاح کیسے ہوا، ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے ملیر افلاح سوسائٹی سے دُعا زہرہ اپریل کے مہینے میں لاپتہ ہوئی تھی، لیکن بعد میں اُس کی ظہیر احمد نامی لڑکے سے شادی کی خبر سامنے آئی ہے، اب عدالت کی جانب سے دعا زہرہ کی عمر کا تعین کرنے کے حکم کے بعد کیس مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لیے 2 روز میں طبی ٹیسٹ کرانیکا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 جون تک ملتوی کردی تھی اور لڑکی کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

دعا زہرہ کی عمر کی تصدیق کرنے کیلئے سول اسپتال کی جانب سے جو رپورٹ پیش کی گئی ہے، اُس میں لڑکی کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان پائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مبینہ لڑکی کے سول اسپتال میں متعدد مییکل ٹیسٹ کیے گئے جس کی رپورٹ ڈاکٹر لاریب نے جاری کردی ہے۔

کیس کے حوالے سے جو نتائج حاصل ہوئے ہیں اُن سے یہ پتہ چلتا ہے کہ دعا زہرہ ایک نابالغ لڑکی ہے، جس کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے اس لئے وہ اپنا کمپیوٹرائز شناختی کارڈ حاصل نہیں کرسکتی۔

گزشتہ روز دعا زہرہ کی جو میڈیکل رپورٹس جاری کی گئی ہیں، اُن میں ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ میں کیے گئے ایکسرے بھی شامل ہیں، سرٹیفیکٹ کے مطابق ریڈیالوجی چیف ڈاکٹر صبا جمیل نے رائے دی ہے کہ دعا زہرہ کی ہڈیوں کی عمر 14 سال نہیں ہے بلکہ 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دعا زہرہ نے پنجاب میں شادی کی تھی جہاں شادی کی قانونی عمر ابھی 16 سال ہے۔

کیس کی خامیاں

سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کے مطابق جب بھی عدالت عمر کی تشخیص کا حکم دیتی ہے، پولیس سرجن ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیتا ہے۔

بورڈ میں ایک ریڈیالوجسٹ اور ایک معائنہ کرنے والا میڈیکو لیگل آفیسر شامل ہے۔ یہ بورڈ پولیس سرجن کی براہ راست نگرانی میں ملزم کی عمر کا جائزہ لیتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، دعا زہرہ کے معاملے میں، کوئی میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا اور ایک جونیئر ڈبلیو ایم ایل او کو تنقیدی جائزہ لینے کے لیے کہا گیا۔ مزید یہ کہ پولیس سرجن کی عمر کا سرٹیفکیٹ پولیس سرجن کو جاری کرنا ہوتا ہے، نہ کہ کسی میڈیکو لیگل آفیسر نے جس نے دعا زہرہ کے سرٹیفکیٹ پر دستخط اور مہر لگائی تھی۔

والدین کا عویٰ

دعا زہرہ کے والین کا دعویٰ ہے کہ اُن کی بیٹی 14 سال کی ہے اور قانون مطابق شادی کرنے کیلئے بیٹی کو ہماری رضامندی ضرور درکار ہوگی۔

دعا کے والد مہدی کاظمی نے میڈیکل رپورٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ انہوں نے نئے میڈیکل ٹیسٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے مہدی کاظمی نے بیٹی کے نادرا سرٹیفیکٹ دکلھائے تھے جس کے مطابق اُن کی بیٹی 14 سال کی ہے۔

 

Related Posts