مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت پر مبنی آرٹیکل 370 کیا ہے؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت پر مبنی آرٹیکل 370 کی حیثیت مظلوم کشمییروں کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے تاہم مودی حکومت نے 2019 میں انتہائی قابلِ مذمت اقدام اٹھایا۔

بھارتی آئین کی دفعہ 370 خصوصی آرٹیکل کی حیثیت رکھتی ہے جو جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت کو یقینی بناتی ہے۔ یہ دفعہ جموں و کشمیر کو اپنا آئین بنانے اور اسے ترویج دینے کی اجازت دیتی ہے جس سے مرکز کا عمل دخل انتہائی کم ہوجاتا ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMxODksInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzE4OSAtINmC24zYryDYqNq+2q/YqtmG25Ig2YjYp9mE24wg2YbZiNio2YQg2KfZhti52KfZhSDbjNin2YHYqtuBINin24zYsdin2YbbjCDYrtin2KrZiNmGINmG2LHar9izINmF2K3Zhdiv24wg2qnZiNmGINuB24zautifIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4MzE5MCwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9OYXJnZXMtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItmC24zYryDYqNq+2q/YqtmG25Ig2YjYp9mE24wg2YbZiNio2YQg2KfZhti52KfZhSDbjNin2YHYqtuBINin24zYsdin2YbbjCDYrtin2KrZiNmGINmG2LHar9izINmF2K3Zhdiv24wg2qnZiNmGINuB24zautifIiwic3VtbWFyeSI6ItmG2YjYqNmEINin2YbYudin2YUg24zYp9mB2KrbgSDYp9uM2LHYp9mG24wg2K7Yp9iq2YjZhiDZhtix2q/YsyDZhdit2YXYr9uMINqp2Ygg2K7ZiNin2KrbjNmGINqp25Ig2K3ZgtmI2YIg2qnbjNmE2KbbkiDYotmI2KfYsiDYp9m52r7Yp9mG25Ig2b7YsSDYp9uM2LHYp9mGINmF24zauiDZgtuM2K8g2qnYsdiv24zYpyDar9uM2KfblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

خسوصی دفعہ 370 کے تحت دفاعی امور، مالیات، خارجہ امور وغیرہ کے سوا کسی اور معاملے میں بھارت کی مرکزی حکومت ریاستی حکومت کی توثیق یا منظوری کے بغیر بھارتی قوانین کو جموں و کشمیر میں نافذ نہیں کرسکتی جسے مودی حکومت نے تبدیل کردیا۔

یہی نہیں بلکہ دفعہ 370 کے تحت ریاستِ جموں و کشمیر کو خصوصی اور منفرد مقام حاصل رہا ہے۔ بھارتی آئین کی جو دفعات اور قوانین دیگر ریاستوں پر لاگو کیے جاتے ہیں، وہ دفعہ 370 کے تحت ریاستِ جموں و کشمیر پر نافذ نہیں کیے جاسکتے جو اس کا ایک اہم جزو ہے۔

مودی حکومت کا اقدام

نریندر مودی حکومت نے 5اگست 2019 کو عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک متنازعہ علاقے مقبوضہ جموں و کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے کیلئے دفعہ 370 کو ختم کردیا جس پر بھارتی سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کردی گئیں۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارت کی نریندر مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم نہیں کرسکتی، تاہم آج بھارتی سپریم کورٹ نے متعصبانہ فیصلہ سناتے ہوئے مودی حکومت کے اقدام کو درست قرار دیا اور 5اگست 2019 کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ 

Related Posts