مناہل ملک وائرل ویڈیو کے حوالے سے خاموش، ردعمل سامنے نہیں آیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

What did Minahil Malik say about her viral dance video?

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ڈانس ویڈیو کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں تاہم ٹک ٹاک اسٹار نے تاحال اس حوالے سے ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

گزشتہ ماہ ان کی ایک نجی اور غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہونے کے بعد وائرل ہوگئی تھی جس پر انہوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا تھا تاہم بعد میں تصدیق ہوئی کہ ویڈیو اصلی تھی۔ اس تنازعے نے ان کی شہرت میں غیر متوقع طور پر اضافہ کیا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق کسی نے انہیں شادی کی پیشکش بھی کی۔

رپورٹس کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے مناہل کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ غیر فعال ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمی کو کافی حد تک محدود کر دیا ہے۔ لوگ پچھلے اسکینڈل کو بھولنے لگے تھے کہ اچانک ان کا ایک نیا ڈانس ویڈیو وائرل ہو گیا، جو ٹرینڈ کرنے لگا۔

تین دن گزرنے کے باوجود مناہل ملک نے وائرل ڈانس ویڈیو کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔ ان کے مداح ان کے ردعمل کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں مگر تاحال ان کی جانب سے خاموشی برقرار ہے۔

 

اس سے قبل پاکستانی اداکارہ مشی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں بالواسطہ طور پر مناہل پر تنقید کی تھی کہ شاید انہوں نے پہلی نجی ویڈیو توجہ حاصل کرنے کے لئے خود ہی لیک کی ہو۔ مشی خان نے ویڈیو میں مناہل کا نام نہیں لیا تاہم بالی ووڈ فلم “ہیروئن” کے ایک منظر کا حوالہ دیا جس میں ایک اداکارہ اپنی ذاتی ویڈیو کو مشہوری کے لیے لیک کرتی ہے۔

مشی خان نے اردو میں لکھا کہ افسوس ہے کہ یہ انفلوئنسرز شہرت کے لئے اپنی اور اپنے خاندان کی عزت کو داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ انہیں سوشل میڈیا کے استعمال سے روک دینا چاہیے۔” ان کے اس تبصرے نے مناہل کے خلاف شدید ردعمل کو جنم دیا اور کئی صارفین نے ٹک ٹاکر کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم مناہل نے مشی خان کے الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا۔

Related Posts