سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، 21 اپریل 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: ٹیک جوس)

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، چاندی بھی سستی ہوگئی پیر کے روز سامنے آنے والی پیشرفت کے مطابق سونا 4 ہزار 900روپے سستا ہوگیا۔سونے کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔ 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق پیر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,900 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 1 ہزار 162 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 4,201 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 665 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,851 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 93 ہزار 873 روپے کی سطح پر آگئی۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 145 روپے کمی کے بعد 8,417 روپے میں دستیاب ہے جبکہ 10 گرام چاندی 124 روپے کمی کے ساتھ 7,216 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 49 ڈالر کمی کے بعد 4,788 ڈالر پر آ گیا  جبکہ چاندی کی قیمت 1.45 ڈالر کمی کے بعد 79.33 ڈالر ہوگئی۔

Related Posts