لاہور :ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین دلایا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ دورہ پاکستان کے دوران تین ایک روزہ اور زیادہ سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
ویسٹ انڈیز کا سیکورٹی وفد نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ ملک کی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔
مزید پڑھیں:میرے پیاروں نے آگے بڑھنے میں ہمیشہ حوصلہ افزائی کی،ثانیہ مرزا