شاباش سندھ پولیس، ڈاکوؤں کے چنگل سے تمام مغوی مسافر بازیاب

مقبول خبریں

کالمز

dr jamil
چین کی تاریخ: عروج و زوال اور عالمی سیاست میں مقام
dr jamil
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ترکیہ کی شمولیت: کیا یہ اسلامک نیٹو ہے؟
dr jamil
ایران امریکا تنازعہ :  ایک خطرناک مرحلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس، فائل فوٹو

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گڈوکشمور روڈ پر بس سے اغوا کیے گئے تمام مسافروں کو بازیاب کرالیا گیا۔

ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر کے مطابق بس کنڈکٹر مغوی مسافروں کی صحیح تعداد نہیں بتا سکا تھا، ڈاکوؤں نے 14 مسافروں کو اغوا کیا تھا۔

ڈی ایس پی کے مطابق 13 مغوی بازیاب ہوئے ہیں اور ایک کی لاش مل گئی ہے جس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ جاں بحق مغوی کریم بخش ضلع جعفرآباد کا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، ڈاکوؤں نے پولیس بکتر بند پر راکٹ  بھی فائر کیے۔

Related Posts