پی ایس ایل 7 میں کراچی کو مایوس نہیں کریں گے، عماد وسیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imad Wasim fined for violating code of conduct

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی کرکٹر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ PSL-7 میں کراچی کو مایوس نہیں کریں گے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ پی ایس ایل سیون میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

اب میری جگہ بابراعظم کراچی کنگز کے کپتان ہیں،قیادت سے ہٹائے جانے پر مجھے کوئی افسوس نہیں،بابر اعظم پاکستان کی شاندار انداز میں قیادت کر رہے ہیں وہ بہت گروم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا کام اپنی ٹیم کے لیے کھیلنا ہے، پاکستان کی مسلسل عمدہ کارکردگی قابل تحسین ہے اس کا کریڈٹ پی سی بی کو بھی جاتا ہے۔

بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کھلاڑیوں کے ساتھ بہترین رابطہ ہے۔عماد وسیم نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں عالمی کپ میں فتح حاصل کرنی چاہیے تھی لیکن سیمی فائنل تک رسائی بھی معمولی بات نہیں ہے۔

یہ ہی وجہ ہے کہ دنیا کی بہترین ٹیموں نے پاکستان کا رخ کرنا شروع کردیا ہے، بائیو سیکور ببل سے کھلاڑیوں پر ضرور اثر پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کی ویمن پی ایس ایل کرانے کی بات خوش آئند ہے، ثنا میر

ذہنی ایشوز ہوتے ہیں لیکن ملک کے وسیع تر مفاد میں میں برداشت کرنا پڑتا ہے اور اگر زیادہ صورتحال گھمبیر ہو جائے تو انتظامیہ کو مطلع کر دیتے ہیں۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ اچھی کارکردگی ہو نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔

Related Posts