راولپنڈی کو صاف پانی فراہم کرنیوالی لائن سے پانی چوری کیے جانے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی کو صاف پانی فراہم کرنیوالی لائن سے پانی چوری کیے جانے کا انکشاف
راولپنڈی کو صاف پانی فراہم کرنیوالی لائن سے پانی چوری کیے جانے کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد سی ڈی اے نے اسمبلی ڈیم سے راولپنڈی کو صاف پینے کا پانی سپلائی کرنے والی میں پائپ لائن سے پانی چوری کئے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سی ڈی اے واٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے ڈاکہ ڈالتے ہوئے آئی 8 سیکٹر کے مقام پر راولپنڈی کا پانی راستہ میں ہی مین لائن سے 6انچ قطر کی پائپ لائن کے ذریعے غیر قانونی کنکشن کر کے پانی چوری کر نا شروع کر دیاہے۔

اس طرح پانی کی چوری کے باعث راولپنڈی شہر میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے، سی ڈی اے کی اس چوری کا علم یونین کونسل 12 خیابان سید کے سابق صدر ومقامی پی ٹی آئی رہنما حافظ مقصود ہو گیا ہے جنہوں نے ایم ڈی چیئرمین واسا راجہ شوکت کو چوری کیے جانے والے پانی کے بارے میں آگاہ کردیاہے۔

https://www.facebook.com/mmnewsdottv/videos/266941521085950/

ایم ڈی واسا نے ایس ڈی او ملک شفقت کی نگرانی میں اپنے افسران پرمشتمل ٹیم تشکیل دیکر آئی 10 سیکٹر جائے وقوع پر بلڈوزردیکر کھدائی کرنے کے لیے بھیج دی ہے۔

جس پر ایس ڈی او ملک شفقت و سب انجینئر علی نے دیگر واسا عملے کے ساتھ مل کر راولپنڈی کو اسمبلی ڈیم سے صاف پانی سپلائی کرنے والی مین لائن کی کھدائی شروع کردی ہے۔

ایم ڈی واسا راجہ شوکت نے ٹیم کو ہدایات دیں ہیں کی غیر قانونی کنکشن کو مین لائن سے منقطع کر کے بند کیا جائے اور چوری میں ملوث سی ڈی اے ملازمین و دیگران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔

Related Posts