پاکستان کے بیٹر محمد رضوان اور بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کے 4 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز تھے جب محمد رضوان نے سائیڈ اسکرین پر کسی شخص کے کھڑے ہونے پر امپائر سےے شکایت کی۔
اس دوران لٹن داس کہنے لگے کہ ’یہ کیا کررہے ہو؟‘ جواب میں رضوان نے کہا کہ ’وہ دیکھ، وہ دیکھ، وہ کھڑا ہے۔؟‘
جس کے بعد بنگلادیشی وکٹ کیپر بیٹر کہنے لگے کہ اُدھر کیا دیکھ رہے ہو، ادھر بیٹنگ کرو۔ رضوان نے جواب دیا کیا یہ تیرا کام ہے، میرا کام ہے یا امپائر کا ہے؟‘
لٹن داس پھر کہنے لگے کہ ’50 ہوگئے اب اداکاری شروع ہوگئی ہے۔‘
ویڈیو پلیئر
بعدازاں رضوان امپائر کے پاس گئے اور انہوں نے لٹن داس کو بھی سمجھایا اور معاملے کو حل کروایا۔
اس کے علاوہ کپتان نجم الحسن شنٹو بھی پیچھے نہیں رہے اور کہنے لگے کہ سب کو پتا ہے 50 کررہا ہے ٹیم میں جگہ پکی ہے تو اوور ایکٹنگ شروع ہوگئی، اس کے پچاس پیسے اوور ایکٹنگ کے کٹیں گے۔
ویڈیو پلیئر
واضح رہے کہ دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا کل آخری روز پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 121 رنز جب کہ بنگلہ دیش کو صرف 3 وکٹیں درکار ہوں گی۔
سلہٹ ٹیسٹ فیصلہ کن اور دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ پہلی اننگ میں ناکامی کے بعد پاکستانی بیٹرز ڈٹ گئے اور 437 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف عبور کرنے کے لیے میچ کے چوتھے روز پانچ وکٹوں کے نقصان پر رنز بنا لیے۔
چوتھے روز پاکستان ٹیم نے 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو ابتدائی دو وکٹیں جلد گر گئیں۔ عبداللہ فضل 6 جبکہ اذان اویس 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
41 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد کپتان شان مسعود اور سینئر بیٹر بابر اعظم نے تیسری وکٹ کے لیے 92 رنز جوڑے۔ 133 کے مجموعے پر بابر اعظم 47 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








