بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں ملنے پر وقار ذکا کا کوہلی کو پاکستان آنے کا مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں ملنے پر وقار ذکا نے کوہلی کو پاکستان آنے کا مشورہ دیدیا
بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں ملنے پر وقار ذکا نے کوہلی کو پاکستان آنے کا مشورہ دیدیا

کراچی: پاکستان کے سوشل میڈیا انفلوئنسر و معروف میزبان وقار ذکا نے بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں ملنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وقار ذکا نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ویرات کوہلی کی بیٹی سے متعلق حالیہ واقعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ بہت سے بھارتی اپنے سپر اسٹارز کے لیے نفرت انگیز سوچ رکھتے ہیں۔

ویرات پاکستان آجائیں کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے وقار ذکا نے کہا کہ پاکستان آپ کے ساتھ ہے، آپ کی بیٹی پاکستان کی عزت ہے، ہم اپنے سپر اسٹارز کی فیملیز کو بے عزت نہیں کرتے۔

گزشتہ ماہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر وقار ذکا نے انہیں بھی پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: اگرمیری تجویز مان لی گئی ہوتی تو اب تک ہمارا ملک قرضوں سے آزاد ہوتا، وقار ذکاء

وقار ذکا کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت جو کچھ آپ کی فیملی کے ساتھ کر رہی ہے وہ سب فضول ہے اور میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔وقار ذکاء نے شاہ رخ خان سے اظہار ہمدردی کیا تھا۔

Related Posts