Friday, March 29, 2024

جاؤ تمہاری کوئی ضرورت نہیں!، زلمی کپتان وہاب ریاض اور کامران اکمل نوکری سے برطرف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان سپرلیگ کی ٹیم پشاورزلمی وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور کپتان وہاب ریاض کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

واپڈا نے وہاب ریاض، کامران اکمل سمیت 13 کرکٹرز کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے،یہ کرکٹرز اسپیشل کنٹریکٹ پر پاکستان واپڈا ا سپورٹس بورڈ میں ملازم تھے تاہم ان کی تنخواہ اور مراعات ستمبر سے بند تھیں۔

تمام کھلاڑیوں کو واپڈا سپورٹس کے 13 دسمبر 2021 کے فیصلے کی روشنی میں 25 جنوری کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے، جن کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ ختم ہونے کے لیٹر جاری کئے گئے ہیں، ان میں وہاب ریاض، کامران اکمل، سلمان بٹ، صہیب مقصود، ارشد اقبال اور صدف مہدی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:حیدرعلی کورونا کو ہرا کر زلمی کا حصہ بن گئے، شاہد آفریدی بھی جلد واپسی کیلئے پرعزم

کھلاڑیوں کو جاری کردہ خطوط میں واضح کیا گیا ہے کہ تین سال کا کنٹریکٹ پورا ہونے پر مزید ان کی خدمات درکار نہیں۔

خصوصی وظیفہ حاصل کرنے والے جہانزیب عبداللہ کا بھی وظیفہ روک دیا گیاجبکہ دوسری جانب محمد آصف، زاہد منصور، سہراب خان، شاہد طارق اور مہندر پال سنگھ کے معاہدے بھی ختم کر دئیے گئے ہیںتاہم مستقل ملازم علی رفیق کو فوری طور پر ڈیوٹی جوائن کرنے کا کہا گیا ہے۔