”دیوارِ خیالات“ایک منفرد آرٹ جو دیکھنے والوں کو حیران کردے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

”دیوارِ خیالات“ایک منفرد آرٹ جو دیکھنے والوں کو حیران کردے
”دیوارِ خیالات“ایک منفرد آرٹ جو دیکھنے والوں کو حیران کردے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: موجودہ دور میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو مختلف قسم آرٹ بناتے ہیں اور اس میں دلچسپی رکھتے ہیں، ہم نے اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی بینالے میں لگائے گئے ایک منفرد آرٹ جسے وال آف تھوٹ کا نام دیا گیا ہے کی خصوصیات دیکھیں جو حیرت انگیز تجربہ رہا جسے ہم نے اپنے دیکھنے والوں کے لئے نظر بند کیا۔

وال آف تھوٹ(دیوارِ خیالات) کے تخلیق کار بلال جبار نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ میں نے اس کام کو وال آف تھوٹ کا نام دیا ہے، جو کچن باؤلز (کٹوریوں) پر مشتمل ہے، جس میں میں نے 1000سے زائد باؤلز (کٹوریوں)کو الیکٹرک موٹرز سینسرز کے ساتھ استعمال کیا ہے، جہاں سے میں نے دیکھنے والوں کے لئے ایک نیا تجربہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

بلال جبار کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے دماغ میں جوچل رہا ہوتا ہے وہ ہم دیکھ تو سکتے نہیں مگر میں نے اسے ایک تصویر دینے کی کوشش کی ہے، جیسے کبھی ہم نے یہ نہیں دیکھا ہوتا کہ ہم کیا سوچ رہے ہیں،تو جس طرح یہ باؤلز حرکت کرتے ہیں، تو وہ کبھی کبھی آپ کو اپنی جانب متوجہ کرلیتے ہیں اور کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ آپ اُن میں گم ہوچکے ہیں۔ سب باؤلز کی حرکت کو دیکھنے کا ایک الگ نظریہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں اپنے تھیسز ایئر میں تھا تو ہمارے ملک میں کورونا وباء پھیلی ہوئی تھی، وہاں سے میں نے اپنی آس پاس کی چیزوں کو پرکھنا شروع کیااور دیکھنا شروع کیا کہ ان چیزوں کو ایک نئے نظریے سے کس طرح دیکھا جاسکتا ہے، وہاں سے مجھے آئیڈیا ملا اور ایک چھوٹی سی چیز میں نے اپنے گھر میں تلاش کی اور اُس پر تجربہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری انسٹالیشن کراچی بینالے 22کا پارٹ ہے، میں واحد شخص ہوں نے جس نے کراچی بینالے کی سالانہ آرٹس آف آرٹ میں کامیابی حاصل کی، جس کی وجہ سے آج میری کاوش آج یہاں لگی ہوئی ہے، میرا 2021میں تھیسز شو ہوا انڈس ویلی اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹیکچرکی گیلری میں وہاں میرا کام مختلف اقسام کے چمچوں پر مشتمل تھا۔

مجھے لگتا ہے کہ عام انسان کے لئے پڑھنا ایسا ہی جیسے میں اپنی پریکٹس میں دیکھتا ہوں کہ ایک آبجیکٹ جو میرے گھر میں روز مرہ استعمال ہورہا ہے، جو میرے علاوہ اور بھی لوگ استعمال کررہے ہیں مگر میں نے اسے پک کرکے ایک نئے فنکشن اور ایک نئی Identityمیں ڈال دیا ہے، اسی طرح یہ چھوٹی سی سائنس دنیا کے ہر شعبے میں اپلائی ہوتی ہے، کہ کس طرح آپ کو چیزوں کو دیکھنے کا ایک نظریہ رکھنا ہوتا ہے۔

جب بچہ بھی پیدا ہوتا ہے تو مجھے لگتا ہے وہ بھی ایک بورن آرٹسٹ ہوتا ہے، تو آپ کے اندر یہ صلاحیت بچپن سے ہوتی ہے، مگر اسے آپ کو ڈھونڈنا ہوتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ آپ کو ڈھونڈنے والے پارٹ کو کبھی نہیں چھوڑنا چاہئے، کامیابیاں ضرور آپ کو ملیں گی مگر آپ کو اپنے ساتھ مخلص ہونا ہے اور اپنے کام اور اپنی تحقیق کو لے کر ہمیشہ آگے بڑھنا ہے۔

Related Posts