فیصل آباد: پاکستان کی جانی مانی ٹک ٹاکر، اداکارہ اور ماڈل جنت مرزا کی ٹک ٹاکر عمر بٹ سے بات پکی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار، فنکارہ اور ماڈل جنت مرزا کی ممکنہ طور پر بات ’پکی‘ ہو گئی ہے تاہم ابھی اس کی باضابطہ طور پر کسی قسم کی تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔
جنت مرزا کے حوالے سے ان کے ایک کمنٹ کا اسکرین شاٹ بھی وائرل ہورہا ہے جس میں جنت مرزا سے ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ کی بات پکی ہو گئی ہے؟ صارف کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں اداکارہ نے (بی پی) یعنی بات پکی لکھ کے جواب دیا۔
پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک اسٹار اور حال ہی میں ایکٹنگ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 15 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے اور وہ پاکستان کی پہلی ٹک ٹاکر بن گئی ہیں جو اتنے زیادہ مداح رکھتی ہیں۔
اس وقت انسٹاگرام پر جنت مرزا کے دو اعشاریہ ایک ملین یعنی 21 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں ان کی دلکش تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لکی ون شاپنگ مال کی انتظامیہ کا بل بورڈ گرنے کا تردیدی جواب ڈی ایم سی سینٹرل کو ارسال