پاکستان کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 39 برس بیت گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 39 برس بیت گئے
پاکستان کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 39 برس بیت گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کے ورسٹائل اداکار، چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 39 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

2 اکتوبر 1938 کو پیدا ہونے والے وحید مراد کو چاکلیٹی ہیرو بھی کہاجاتا ہے، انہوں نے اداکار، پروڈیوسر اور مصنف کی حیثیت سے پاکستان فلم انڈسٹری میں بھرپور شہرت حاصل کی۔

آنجہانی اداکار وحید مراد اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے، انہوں نے آرٹس کالج کراچی اور پھر جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد خان، ماہرہ اور حمزہ عباسی کی لیجنڈ آف مولا جٹ 200کروڑ کے کلب میں داخل

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1959 میں فلم ساتھی سے کیا جب وہ صرف 21 سال کے تھے۔ ان کی فلم ارمان نے زبردست کامیابی حاصل کی، انہوں نے 125 فلموں میں کام کیا اور 32 فلمی ایوارڈز حاصل کیے۔

ان کا انتقال 23 نومبر 1983 میں کراچی میں ہوا،نومبر 2010 میں ان کی وفات کے 27 سال بعد انہیں ادب اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، وحید مراد کی اداکاری کو پاکستان میں آج بھی پسند کیا جاتا ہے۔

Related Posts