گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات، حلقہ ایل اے 3 میں ووٹنگ کا عمل شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے 3 میں آج ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 3میں انتخابات کا عمل پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار سید جعفر شاہ کے انتقال کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا جو آج شروع کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حلقے میں پولنگ کیلئے 73 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 31 مرد جبکہ 35 خواتین ووٹرز کیلئے مختص ہیں۔ 7 پولنگ اسٹیشنز پر خواتین و حضرات دونوں ووٹ ڈال سکیں گے۔

حلقہ جی بی ایل اے 3 کے انتخابات میں 15 امیدوار میدان میں اترے ہیں حلقے میں 41 ہزار 360 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جو آج انتخابات کے دوران ووٹ کاسٹ کریں گے۔ پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

قبل ازیں گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف کا پلڑا دیگر تمام سیاسی جماعتوں پر بھاری رہا، پی ٹی آئی نے اسمبلی میں  دو تہائی نشستیں حاصل کیں جبکہ 6 آزاد امیدوار بھی تحریکِ انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ایم این اے سیدہ نفیسہ شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کا انتخاب ہائی جیک کرنے کے لئے پہلے اے ٹی ایم کے منہ کھول دیے گئے، پولیس نے ٹھپے لگائے، سپریم کورٹ دھاندلی کا نوٹس لے۔

نفیسہ شاہ نے 5 روز قبل بیان دیتے ہوئے کہا کہ اب وفاقی وزرا آزاد امیدواروں کے پیچھے اے ٹی ایم لیکر بھاگ رہے ہیں الیکشن کمیشن کسی شکایت کا نوٹس نہیں لیتا سپریم کورٹ منظم دھاندلی کا نوٹس لے ۔

مزید پڑھیں:  پولیس نے ٹھپے لگائے، سپریم کورٹ دھاندلی کا نوٹس لے، نفیسہ شاہ