بھارتی شائقینِ کرکٹ کا غصہ عروج پر، کوہلی کے الوداعی بیان پر بھی تنقید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی شائقینِ کرکٹ کا غصہ عروج پر، کوہلی کے الوداعی بیان پر بھی تنقید
بھارتی شائقینِ کرکٹ کا غصہ عروج پر، کوہلی کے الوداعی بیان پر بھی تنقید

ممبئی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد بھارتی شائقینِ کرکٹ کا غصہ عروج پر پہنچ گیا ہے، کپتان کے طور پر ویرات کوہلی کے الوداعی بیان پر نیک تمناؤں کے اظہار کی جگہ طنز اور تنقید کے نشتر برسائے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کے ساتھ کھیل کا جو خوبصورت سفر طے کیا ہے، اس کیلئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل انگلینڈ کھیلے گا یا نیوزی لینڈ، فیصلہ آج ہوگا

انگلینڈ کا اگلے سال پاکستان میں دو اضافی ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا فیصلہ

بطور کپتان اپنے الوداعی ٹوئٹر پیغام میں ویرات کوہلی نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے ٹیم کیلئے اپنی اپنی کارکردگی دکھائی اور تمام کھلاڑیوں کو بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ 

ویرات کوہلی نے مستقبل میں دوبارہ کپتان بننے کی طرف اشارہ بھی کیا تاہم بھارتی شائقین نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی کو الوداعی پیغام کے موقعے پر بھی تنقید کا نشانہ بنانا ضروری سمجھتے ہوئے سابق کپتان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ویرات کوہلی اور روی شاستری پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو ذاتی انا کی بنیاد پر تباہ و برباد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئی سی سی کی ٹرافی اپنے وطن نہیں لاسکے، پھر کرکٹ کی تاریخ میں آپ کو یا ٹیم کو یاد کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

ایک سوشل میڈیا صارف نے ویرات کوہلی کی کپتانی میں بھارتی ٹیم کی مختلف اوقات میں ہونے والی شکست کی تاریخ نکال کر سابق کپتان کے سامنے رکھ دی۔ ایک صارف نے کہا کہ کوہلی یاد رکھے کہ 2011 کے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم بہترین تھی، موجودہ ٹیم نہیں۔ 

Related Posts