موریطانیہ کی خاتون اول کی فرانسیسی صدر سے ہاتھ نہ ملانے پر بحث چھڑ گئی، اصل وجہ سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

موریطانیہ کی خاتون اول، فائل فوٹو

موریطانیہ کی خاتونِ اول کی ایک وائرل ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ہاتھ ملانے سے گریز کرتی نظر آتی ہیں۔

اس واقعے نے سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ مبصرین کے مطابق یہ اقدام ان کے مذہبی عقائد کے مطابق تھا۔

سرکاری استقبالیہ کے دوران انہوں نے احترام اور روایتی انداز میں فرانسیسی صدر کو خوش آمدید کہا، تاہم جسمانی رابطے سے گریز کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب موریطانیہ کے صدر اپنے دورۂ فرانس کے دوران اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ ایک سرکاری استقبالیہ تقریب میں شریک تھے اور اعلیٰ فرانسیسی حکام سے ملاقات کر رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ایمانوئل میکرون نے خاتونِ اول سے ہاتھ ملانے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے شائستگی کے ساتھ مصافحہ کرنے سے انکار کیا۔

مبصرین کے مطابق انہوں نے روایتی انداز میں صدر کو سلام کیا، جبکہ جسمانی رابطے سے اجتناب کیا۔ اسے بعض حلقوں نے اسلامی روایات اور ذاتی مذہبی عقائد کی پاسداری قرار دیا ہے۔

سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ مختلف معاشروں اور مذاہب میں سماجی آداب مختلف ہوتے ہیں، اور بین الاقوامی رہنماؤں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس تنوع کا احترام کریں۔ بعض تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام بے ادبی نہیں بلکہ ذاتی اور مذہبی اقدار کی عکاسی ہے۔

Related Posts