میئر کراچی کی قانون شکنی کی ویڈیو وائرل؛ ہیلمٹ اور نمبر پلیٹ کے بغیر موٹرسائیکل کا سفر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے شہر کی سڑکوں پر موٹرسائیکل کے ذریعے ایک غیر معمولی سفر کرکے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ انہوں نے اسے عوامی روایت کا نام دیا، لیکن یہ اقدام سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گیا۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فیس بک پیج پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ میئر اور ان کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار چار افراد میں سے کسی نے بھی ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔

مزید برآں، ان کی موٹرسائیکلوں پر اگلی نمبر پلیٹ غائب تھی اور ایک موٹرسائیکل پر تو اجرک تھیم والی نمبر پلیٹ بھی موجود نہیں تھی، جسے ٹریفک پولیس شہریوں پر زور دے کر نافذ کر رہی ہے۔

یہ منظر اس وقت مزید سوالات اٹھاتا ہے جب شہریوں کو اجرک تھیم والی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر ٹریفک پولیس کی جانب سے جرمانوں اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میئر کا یہ عمل، جسے وہ عوامی روایت قرار دیتے ہیں، کیا واقعی قانون کی کھلی خلاف ورزی نہیں؟

سوشل میڈیا صارفین نے اسے منافقت سے تعبیر کیا اور میئر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جب قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں سے سخت اصولوں کی پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں، تو میئر کا خود قانون توڑنا شہریوں کے لیے ایک غلط مثال قائم کرتا ہے۔

سمیع شیخ نامی ایک فیس بک صارف نے سوال اٹھایا کہ میئر کراچی جس موٹر سائیکل پر سواری کر رہے ہیں اس پر اگلی نمبر پلیٹ کہاں ہے ؟ انہوں نے پوچھا قانون صرف کراچی کے شہریوں کے لیے ہے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی عام شہری ہوتا تو اس پر اب تک بڑا جرمانہ لگا دیا ہوتا۔

سوشل میڈیا صارفین نے میئر کراچی کو یاد دلایا کہ وہ جس موٹرسائیکل پر سفر کررہے ہیں اس پر اجرک والی نمبر پلیٹ نہیں ہے مگر ان کا چالان نہیں ہوا جبکہ عام شہریوں کی زنسگی عذاب بنائی ہوئی ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف کراچی میں قانون کی عملداری پر سوالات اٹھاتا ہے بلکہ عوام اور حکام کے درمیان اعتماد کے خلا کو بھی نمایاں کرتا ہے۔ کیا میئر کا یہ طرز عمل شہریوں کو قانون کی پاسداری کی ترغیب دیتا ہے یا اسے کمزور کرتا ہے؟ یہ سوال سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے، اور شہری جوابات کے منتظر ہیں۔

Related Posts