انا کی جیت یا زندگی کی شکست؟ سوئمنگ مقابلے کی شرط 66 سالہ بزرگ کی جان لے گئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

بہاولپور کی تحصیل چنی گوٹھ میں نہر عباسیہ کنارے افسوسناک مناظر اس وقت دیکھنے کو ملے جب دو بزرگ شہریوں نے آپس میں تیراکی کی شرط لگائی، جو ایک کی جان لے کر ختم ہوئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق دونوں بزرگوں نے تیر کر نہر پار کرنے کا چیلنج قبول کیا لیکن 66 سالہ بزرگ شخص پانی کے تیز بہاؤ میں اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں نے نہر میں تیراکی شروع کی لیکن ایک بزرگ آدھے راستے سے لوٹ آیا جبکہ دوسرا آگے بڑھتا رہا اور درمیانِ نہر پہنچ کر ڈوب گیا۔ چند لمحوں کی یہ جرات ناکامی اور سانحے میں بدل گئی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش نکالی اور قریبی اسپتال منتقل کیا۔

جاں بحق بزرگ کے بھتیجے نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ علاقہ مکینوں نے ان کے چچا کو نہر پار کرنے کا جھانسہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چچا ڈوبتے رہے اور لوگ تماشائی بنے کھڑے رہے، کوئی بھی مدد کے لیے نہ بڑھا۔

یہ واقعہ نہ صرف ایک قیمتی جان کے ضیاع کا باعث بنا، بلکہ اس نے معاشرتی غفلت، تماش بینی اور خطرناک شرط بازی کے خطرات پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ایسے واقعات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ انسانی جان قیمتی ہے اور نادانی یا تماشے کے جذبے میں کوئی بھی قدم خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ حرکات سے گریز کریں اور دوسروں کو بھی اس سے باز رکھیں۔

Related Posts